سموگ سے بھارت میں سینکڑوں سکول بند، دہلی میں رانجی ٹرافی کے 2 میچ منسوخ

سموگ سے بھارت میں سینکڑوں سکول بند، دہلی میں رانجی ٹرافی کے 2 میچ منسوخ

نئی دہلی : بھارت کے دارالحکومت دہلی میں آلودگی کی سطح میں اس قدر اضافہ ہوگیا ہے کہ ریاستی حکومت نے ایم سی ڈی سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فضا میں کثافت اور سموگ کے سبب  میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام چلنے والے 1700 سے زیادہ سکول بند رہے۔جبکہ  دہلی کے جنتر منتر پر اتوار کو سکول کے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین نے ماسک لگا کر عوام میں آلودگی کے متعلق بیداری پیدا کرنے اور آلودگی کی سطح میں اضافے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ ادھر دہلی میں ہونے والے رانجی ٹرافی کے دو میچوں کو منسوخ کر دیا گیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میں بنگال اور گجرات کے درمیان اور کرنال سنگھ سٹیڈیم میں تریپورہ اور حیدرآباد کے درمیان ہونے والے ميچوں میں پہلے دن کے کھیل کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

دہلی میں آلودگی کی خوفناک سطح پر مرکزی وزیر ماحولیات انیل دوے نے کہا: ‘دہلی جیسے بڑے شہر میں ماحولیات کےحالات 364 دن سے خراب ہیں لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر گذشتہ 10-12 دن میں حالات مزید بدتر ہو گئے ہیں۔ اب صورت حال اتنی بدتر ہے کہ اس تر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرروت ہے۔