عوام نے دھرنا دینے اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو بری طرح مسترد کر دیا ہے، دانیال عزیز

عوام نے دھرنا دینے اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو بری طرح مسترد کر دیا ہے، دانیال عزیز

شکرگڑھ : وفاقی وزیرنجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عوام نے دھرنا دینے اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو بری طرح مسترد کر دیا ہے. پاکستان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں کھیل کے میدان آباد ہو گئے پر امن و خوشحال ملک کا خواب پورا ہو رہا ہے .بزرگان دین نے سختیاں تکلیفیں برداشت کر کے لوگوں کو سیدھی راہ دکھائی یہی وجہ ہے کہ آج انکے مزارات روشن ہیں اور لوگ اپنے من کی مرادیں پا رہے ہیں میلے ہماری ثقافت کا حصہ اور تفریح کا شاندار زریعہ ہیں کھیل کود نوجوانوں کا بہترین مشغلہ ہے جس سے نوجوان بری صحبت سے بچ سکتے ہیں.

ان خیالات کا اظہار دانیال عزیز نے شکرگڑھ کے نواحی قصبہ خانپور گوجراں میں معروف روحانی شخصیت حضرت بابا امام شاہ سرکار کے سالانہ عرس مبارک میلہ کی تقریبات نمائشی کبڈی میچ کے جلسہ تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا .وائس چئیرمین ضلع کونسل نارووال امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی134رانا ضرار احمد نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل انکی اولین ترجیح ہے عام آدمی کی فلاح و بہبود اور معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ٹھوس پروگرامز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھ رہا ہے.