سلمان خان کی فلم ’’دبنگ تھری‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز 2018 میں کیا جائیگا

سلمان خان کی فلم ’’دبنگ تھری‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز 2018 میں کیا جائیگا

ممبئی:بالی ووڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کی نئی فلم ’’دبنگ تھری ‘‘کی شوٹنگ کا آغاز 2018 ء میں کیا جائیگا بتایاگیا ہے کہ بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ سوناکشی سنہا کی ویسے تو 2 دن قبل ہی ہارر ایکشن فلم ’اتفاق‘ ریلیز ہوئی ہے، تاہم وہ سلمان خان کی ’دبنگ تھری‘ کیلئے زیادہ پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلم ساز ارباز خان نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ 2018 میں’ ’دبنگ تھری‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا، تاہم انہوں نے فلم کی ہیروئن کے حوالے سے واضح اعلان نہیں کیا تھا ارباز خان نے کہا تھا کہ ’دبنگ تھری‘ میں سنی لیونی کو صرف آئٹم سانگ کیلئے ہی نہیں بلکہ اور کسی کردار کیلئے بھی کاسٹ کیا جاسکتا ہے ارباز خان کے اس بیان کے بعد یہ چہ مگوئیاں تھیں کہ ’دبنگ‘ فلم سیریز میں اس بار سوناکشی سنہا ہیروئن کے روپ میں نظر نہیں آئیں گی۔

تاہم اب سوناکشی سنہا نے واضح کردیا کہ وہ ’دبنگ‘ سیریز کا حصہ ہوں گی، اور وہ ’دبنگ تھری‘ میں بھی نظر آئیں گی۔ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ ’دبنگ تھری‘ میں ان کا کردار کچھ مختصر بھی کیا گیا تو بھی وہ فلم کا حصہ ہوں گی۔سوناکشی سنہا نے مزید بتایا کہ ’دبنگ تھری‘ کی شوٹنگ آئندہ برس شروع کردی جائے گی۔دبنگ گرل کا کہنا تھا کہ فلم میں انہیں کاسٹ نہ کیے جانے کی خبروں پر وہ فکر مند نہیں تھیں بلکہ وہ اور سلمان خان ایسی خبروں پر ہنستے رہے۔