سام سنگ نے بکسبی(Bixby) بٹن کو مکمل طور پر ڈس ایبل کر دیا

سام سنگ نے بکسبی(Bixby) بٹن کو مکمل طور پر ڈس ایبل کر دیا

سیئول: معروف جنوبی کورئین کمپنی سام سنگ نے ستمبر میں اپنے سمارٹ فونز میں بکسبی(Bixby) بٹن ڈس ایبل کرنے کے لیے اپ ڈیٹ جاری کی تھی لیکن اس اپ ڈیٹ نے توقعات کے مطابق کام نہیں کیا۔


اس اپ ڈیٹ کے بعد سام سنگ کا ڈیجیٹل اسسٹنٹ تو بند ہوجاتا لیکن پھر بکسبی بٹن پاور بٹن کے طور پرکام کرنے لگتا یعنی اس اپ ڈیٹ کے بعد بکسبی کو ڈس ایبل کر کے جب بھی بکسبی بٹن پریس کیا جاتا فون کی سکرین آن ہوجاتی۔ اس مسئلےکو سام سنگ نے اب اچھی طرح حل کر دیا ہے۔


سام سنگ نے اس حوالے سے تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کی ہے، جس کے بعد بکسبی بھی ڈس ایبل ہوجاتا ہےاور اس کے بٹن کو پریس کرنے سے بھی کچھ نہیں ہوتا۔ یوں کہہ لیں کہ نئی اپ ڈیٹ کی وجہ سے بکسبی کا بٹن فون میں ایک غیر ضروری چیز بن جاتا ہے۔