دوسرے ٹیسٹ میچ میں حسن علی کی جگہ قومی ٹیم میں وہاب ریاض شامل

دوسرے ٹیسٹ میچ میں حسن علی کی جگہ قومی ٹیم میں وہاب ریاض شامل

دبئی :پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا ۔یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ان فٹ حسن علی کی جگہ وہاب ریاض ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ لائن میں تبدیلی نہیں لائی جارہی۔سرفراز احمد نے کہا کہ یہی نوجوان بیٹسمین رہیں گے، امید ہے اچھا کھیل کر میچ جیتیں گے۔سرفراز احمد نے کہا کہ ابوظبی ٹیسٹ جیتنا چاہتےتھے لیکن اب دباؤ میں ہیں۔

اس موقع پر سری لنکن کپتان دنیش چندی مل نے کہا کہ یاسر شاہ عمدہ اسپنر ہیں. اُن سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کی ہے، پچ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں ٹیموں کے اسپنرز میں مقابلہ ہوگا۔چندی مل نے کہا کہ وننگ کمبی نیشن کو تبدیل نہیں کرنا چاہتے، دونوں ٹیموں میں سخت مقابلہ ہوگا۔