کینسر جیسے موزی مرض کا صرف آدھےگھنٹے میں آپریشن کیا جائے گا

کینسر جیسے موزی مرض کا صرف آدھےگھنٹے میں آپریشن کیا جائے گا

کراچی:شعبہ سائبر نائف میں کینسر جیسے موزی مرض کاربورٹ کے ذریعے صرف اور صرف 30 سے 45 منٹ میں آپریشن کیا جاتا ہے.وہ بھی مریض کے جسم کو قینچی یا دیگر آلات سے کاٹنے اور اس کے کپڑے تبدیل کیے بغیر۔
کراچی کے جناح پوسٹ گریجوئیٹ میڈیکل سینٹرکا شمار ملک کے سب سے بڑے ہسپتالوں میں ہوتا ہےاور اس ہسپتال میں40 کروڑ روپے مالیت کا سائبر نائف روبوٹ سسٹم نصب کیا گیا ہے، جو تمام طرح کے کینسر کے مریضوں کی سرجری کرنے سمیت کینسر کی شناخت کا کام کرتا ہے۔
ان جدید طبی روبوٹ کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے،جب کہ امریکا جیسے ممالک میں ان کے ذریعے کینسر کے مریضوں کی سرجری 50 سے 90 ہزار ڈالر یعنی پاکستانی 50 لاکھ سے ایک کروڑ روپے کے لگ بھگ میں ہوتا ہے، لیکن پاکستان میں یہ علاج مفت ہو رہا ہے۔