سعودی عرب نے 2018فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

سعودی عرب نے 2018فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

ریاض:سعودی عرب نے جاپان کو شکست دے کر روس میں شیڈول فیفا ورلڈکپ 2018ءکیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اس فتح کے باعث سعودی عرب میں جشن کا سماں رہا اور وہاں مقیم پاکستانی بھی اس جشن میں شریک ہیں۔

سعودی عرب کی ٹیم نے اے ایف سی راﺅنڈ 3 کے گروپ بی کے میچ میں جاپان کی ٹیم کو 1 کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ ورلڈکپ میں رسائی یقینی بنائی ہے۔

اس فتح کے بعد سعودی عرب گروپ بی میں پہلے نمبر پر آ گیا جبکہ دوسرے نمبر پر جاپان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں رہیں تاہم گولوں کی تعداد میں واضح فرق کے باعث سعودی عرب کو ورلڈکپ 2018ءکی ”ٹکٹ“ مل گئی۔

سعودی عرب پانچویں مرتبہ فیفا ورلڈکپ میں حصہ لے گیا جبکہ اس نے پہلی مرتبہ 1994ءمیں ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

Sending your country to a first World Cup since 2006 like this. #KSAvJPN #WCQ2018pic.twitter.com/dQYa6Jl1ZE

29e1ab2ed3b2fdffc18b2782c3346c58