برطانیہ میں دہشتگرد ی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 4 فوجی گرفتار

برطانیہ میں دہشتگرد ی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 4 فوجی گرفتار

لندن: برطانیہ کی پولیس نے 4 فوجیوں کو کالعدم گروپ نیو نازی کا   رکن ہونے اور دہشت گرد   کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار  کر  لیا۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق برطانوی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار کیے جانے والے افراد فوج کے اہل کار تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد ایک کالعدم نازی گروپ نیشنل ایکشن سے تعلق رکھتے تھے ۔ اس گروپ پر پچھلے سال دسمبر میں اس وجہ سے پابندی لگا دی گئی تھی کیونکہ اس نے پارلیمنٹ کے ایک رکن جو کاکس کے قتل کو سراہا تھا جسے انتہائی دائیں بازو کے قوم پرستوں نے ہلاک کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں برمنگھم، ایپسوچ، نارتھ ایپٹن اور ویلز کے شہر پوویز میں ہوئیں۔پولیس نے یہ بھی کہاہے کہ گرفتار کیے جانے والے افراد کی عمریں 22 اور 32 سال کے درمیان ہیں۔گرفتار فوجیوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔

ویسٹ میڈلینڈز کے انسداد دہشت گردی یونٹ نے کہا ہے کہ یہ گرفتاریاں انٹیلی جینس رپورٹس پر کی گئیں، تاہم امن و امان کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔پچھلے سال جب اس گروپ پر پابندی لگائی گئی تھی تو اس وقت وزیر داخلہ ایمبر راڈ نے کہا تھا کہ یہ گروپ نسل پرست ہے اور وہ صہونیوں اور ہم جنس پرستوں کے خلاف ہے۔

مصنف کے بارے میں