فرانس نے قطر اور عرب ممالک کا تنازع حل کرانے کیلئے اپنا ایلچی مقرر کر لیا

فرانس نے قطر اور عرب ممالک کا تنازع حل کرانے کیلئے اپنا ایلچی مقرر کر لیا

پیرس/لندن: فرانس نے قطر   اور عرب ممالک کا تنازع حل کرانے کیلئے اپنا  ایلچی مقرر   کر  لیا  جبکہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہناہے کہ قطر کا بائیکاٹ مزید  دو  سال تک جاری  رکھ  سکتے ہیں،  دہشتگردی ختم  کرنے  تک  ایران سے سفارتی تعلقات بحال نہیں ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیرس میں اعلان کیا کہ قطر اور عرب ممالک کا تنازع حل کرانے میں دلچپسی رکھتے ہیں۔برٹرانڈ قطر سے متعلق فرانس کے ایلچی ہوں گے اور جلد وہاں جاکر خطے کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ قطر، سعودی عرب،متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر میں تنازع ختم کرائیں گے۔

اس سے پہلے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے لندن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایران خطے میں حزب اللہ اور دیگر دہشتگرد گروپوں کے ذریعے دہشتگردی کروا کرخطے  کو غیر مستحکم کر  رہاہے۔دہشتگردی بند ہونے تک ایران سے سفارتی تعلقات بحال نہیں ہوں گے۔تہران میں سعودی عرب کے قونصل خانے پر حملے کے بعد ریاض اور تہران کے سفارتی تعلقات منقطع ہیں۔

یمن سے متعلق عادل الجبیرنے کہا کہ یمن میں جنگ سعودی عرب نے نہیں شروع کی۔بلکہ یہ جنگ سعودی عرب پر مسلط کی گئی۔قطر سے متعلق عادل الجبیر کا کہنا تھا  کہ قطر   کو  اپنی پالیسی تبدیل کرنا  ہو  گی۔ دہشتگردوں کی مدد  بند  نہ  کی تو قطر   کا  بائیکاٹ مزید دو سال تک جاری رکھ سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں