کینیا میں لڑکیوں کے سکول میں آتشزدگی سے 9 طالبات ہلاک، 10 زخمی ہو گئیں

کینیا میں لڑکیوں کے سکول میں آتشزدگی سے 9 طالبات ہلاک، 10 زخمی ہو گئیں

نیروبی:  کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں لڑکیوں کے سکول میں آگ لگا دی گئی جس کے نتیجے میں 9 طالبات ہلاک اور 10 زخمی ہو گئیں۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کے وزیر تعلیم فرید ماتیانگی کا کہنا ہے کہ اسکول میں آگ لگنے کا واقعہ کوئی حادثہ نہیں تھا بلکہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی جس کی وجہ سکول میں تقرریوں کے معاملے پر ہونے والا جھگڑا ہے۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کا واقعہ صرف نیروبی میں نہیں بلکہ کینیا  کی متعدد ریاستوں میں پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں عہدوں کے حصول کے لیے سیاست درست نہیں،سکول کے سربراہ کی تقرری کے معاملے کو سکولوں کو نذرآتش کر کے حل نہیں کیا جا سکتا۔

مصنف کے بارے میں