واٹس ایپ کا کاروباری فرمز کےلئے نئی ایپ لانے کا اعلان

واٹس ایپ کا کاروباری فرمز کےلئے نئی ایپ لانے کا اعلان

نیویارک : واٹس ایپ نے نے کہا ہے کہ وہ چھوٹی کمپنیوں اور مختلف کاروباری فرمز کے لئے نئی بزنس ایپ بنانے جا رہا ہے جس کے ذریعے مختلف کاروباری کمپنیاں اپنے صارفین سے رابطے میں رہ سکیں گی۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق واٹس ایپ اب باقاعدہ بزنس ایپ کے ذریعے صارفین اور کمپنیوں کو باہم رابطے کا باقاعدہ پلیٹ فارم مہیا کرنے جا رہا ہے، جہاں مختلف کمپنیاں جیسے ایئرلائنز، ای کامرس سائٹ اور بینک وغیرہ اپنے صارفین کو مختلف معاملات سے متعلق اپ ڈیٹ، نوٹیفیکیشن اور ڈلیوری کنفرمیشن وغیرہ دے سکیں گے۔

واٹس ایپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر میٹ ایڈما کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ نے دنیا بھر میں موجود افراد کےلئے رابطے کو آسان کر دیا ہے اور اب ہم اپنے صارفین کےلئے یہ آسانی پیدا کر رہے ہیں کہ وہ زیادہ بہتر اور آسان طریقے سے کمپنیوں سے رابطے میں رہ سکیں۔

واضح رہے کہ وہ واٹس ایپ نے حال ہی میں بزنس اکاؤنٹس پر  ویریفائیڈ   ٹک کے فیچر کا آغاز بھی کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں