ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر فلڈنگ کا فیصلہ

ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

وویڈینس:ویسٹ انڈیز نے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ہی ٹیموں کو ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست انٹری کیلیے اپنی رینکنگ بہتر بنانے کی ضرورت ہے، اس وقت پاکستان آٹھویں اور میزبان ٹیم نویں نمبر پر موجود ہے۔

یہ فل ٹائم ون ڈے کپتان مقرر ہونے کے بعد سرفراز احمد کی پہلی سیریز ہوگی، وہ اس سے قبل ٹوئنٹی 20 میں کامیابی سے اپنے قائدانہ کیریئر کا آغاز کرچکے، اب انھیں ایک روزہ کرکٹ میں بھی پاکستان ٹیم کو جدید کرکٹ کی ضروریات کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔