سری لنکا نے جنوبی افریقہ کا ٹی 20انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا ریکارڈ برابر کر دیا

سری لنکا نے جنوبی افریقہ کا ٹی 20انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا ریکارڈ برابر کر دیا

کولمبو : سری لنکن ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف جاری دو ٹی 20 میچز کی سیریز کے دوسرا اور آخری ٹی 20 میچ کھیل کر زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا جنوبی افریقی ٹیم کا ریکارڈ برابر کر دیا۔دونوں ٹیموں نے مشترکہ طور پر 95,95 میچز کھیل رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم اس وقت بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کھیل رہی ہے۔ ٹی 20 سری لنکن ٹیم نے جنوبی افریقہ کا زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچز کھیلنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ اس طرح آئی لینڈرز زیادہ ٹی 20 میچز کھیلنے والی مشترکہ طور پر دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی۔ سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں شرکت کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔ یہ سری لنکا کا 95واں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بھی اتنے ہی ٹی 20 میچز کھیل رکھے ہیں۔ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا عالمی ریکارڈ قومی کرکٹ ٹیم کے پاس ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے ریکارڈ 114 میچز کھیل رکھے ہیں۔ نیوزی لینڈ 97 میچز کھیل کر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔