شاہد آفریدی کراچی کنگز کی ٹیم میں بطور صدر شامل ہو گئے

شاہد آفریدی کراچی کنگز کی ٹیم میں بطور صدر شامل ہو گئے

کراچی:حال ہی میں اختلات کے باعث  پشاور زلمی کو خیر باد کہنے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کراچی کنگز کی ٹیم کو جوائن کر لیا۔ شاہد آفردی کو کراچی کنگز کا صدر بھی مقرر کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی اور پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی میں اختلافات پیدا ہو گئے تھے جس کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان نے پشاور زلمی سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد  پشاور زلمی کی سپورٹران نے شاہد آفریدی پر شدید تنقید کی تھی ۔ اب کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے تویٹ کے ذریعے یہ خبر دی ہے کہ شاہد آفریدی کراچی کنگز میں شامل ہو گئے ہیں ۔

ab6198bbbe8fc97c4fe3ce2b3b2975c0

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے ساتھ شاہد آفریدی پوسٹ کی اور لکھا کہ وہ شاہد آفریدی کو کراچی کنگز میں خوش آمدید کہنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں.شاہد آفریدی کو کراچی کنگز کا صدر بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔