نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ محفوظ

نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر عدالت نےفیصلہ محفوظ کر لیا  ہے ،

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اس کے داماد کیپٹن صفدر بیٹی مریم نواز ، اسحاق ڈار اور حسن نواز، حسین نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے داخواست پر سماعت ہوئی تھی ۔

 عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔رئس عبدالواحد ایڈووکیٹ اور بلال نیازی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تھے ۔

رئس عبدالواحد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے نواز شریف کیپٹن صفدر، مریم نواز ، اسحاق ڈار اور حسن نواز، حسین نواز کے جائیداد کی خرید فروخت پر پابندی عائد کیا جائے ،

وکیل درخواست گزار نے دلائل دیئے کہ ای سی ایل رولز کے مطابق عدالت ای سی ایل میں نام ڈالنے سے متعلق حکم جاری کر سکتی ہے۔وکیل درخواست گزار نے یہ  موقف بھی اختیار کیا کہ ای سی ا یل میں نام ڈالنے سے متعلق متعلقہ فورم سے رجوع کیالیکن کوئی جواب نہیں ملا۔شریف خاندان کا ریکارڈ ہے کہ جب بھی ان کے خلاف کو ئی عدالتی فیصلہ آتا ہے تو یہ بیرون ملک بھاگ جاتے ہیں ۔

کیس کی سماعت مکمل ہونےپر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں