انتخابی اصلاحات ترمیمی بل 2017 آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

انتخابی اصلاحات ترمیمی بل 2017 آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد: انتخابی اصلاحات ترمیمی بل 2017تیار ہے اوروفاقی وزیر قانون زاہد حامد آج قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ الیکشن نئے قانون کے تحت کروانے کے لئے انتخابی اصلاحات بل 2017 آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔مجوزہ بل وفاقی وزیر قانون زاہد حامد پیش کریں گے۔

انتخابی اصلاحات بل 2017 میں 8 مختلف قوانین کو شامل کرنے کے علاوہ نئی تجاویز بھی شامل کی ہیں۔جن میں انتخابی فہرستوں کی تیاری، انتخابی حلقہ بندیوں،اور کاغذاتِ نامزدگی کو آسان بنانا، پولنگ اسٹیشنوں پر نگرانی کے لیے کیمروں کی تنصیب، خواتین ووٹر کی شمولیت، انتخابی عملے کے اختیارات، انتخابی عذرداریوں کو جلد نمٹانے اور انتخابی قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بناناہے۔
2013 کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بعد 2014 میں وزیر خزانہ کی صدارت میں انتخابی قوانین میں ترامیم کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔اسمبلی سے منظورہونے کے بعدآئندہ انتخابات نئے قانون کے تحت کروائے جائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔