سانحہ کوئٹہ کو ایک سال بیت گیا، 56وکلا سمیت 73افراد جاں بحق ہو ئے تھے

 سانحہ کوئٹہ کو ایک سال بیت گیا، 56وکلا سمیت 73افراد جاں بحق ہو ئے تھے

کو ئٹہ: سانحہ 8اگست کو 1سال بیت گیا  مگر آ ج بھی وکلا اپنے پیارے ساتھیوں کو یاد کر کے آ ب دیدہ ہو جاتے ہیں۔ سانحہ میں زخمی ہو نے والے 10سے زائد وکلا ایک سال گز رنے کے باوجود بھی زیر علاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  سا نحہ 8آ ٹھ اگست کے زخم ایک سال گز رنے کے باوجود بھی وکلا کے دلوں میں تازہ ہیں،اپنے بچھڑے ہو ئے ساتھیوں کو یاد کر کے وکلا آج بھی آ ب دیدہ ہو جاتے ہیں۔ایڈووکیٹ روبینہ محسن 8اگست والے دن معمول کے مطا بق عدالت آئیں مگر کچھ دیر بعد انہیں ایڈو کیٹ بلا ل کا سی کی ٹارگٹ کلنگ کی خبر ملی تو وہ فوراً سول ہسپتا ل پہنچیں جہاں وہ خو د بھی دھماکے کی زد میں آ گئیں۔
ایڈ ووکیٹ روبینہ کی طر ح ایڈ و وکیٹ اکرام اللہ بھی 8اگست کو سول ہسپتا ل میں شدید زخمی ہو ئےجن کا علاج اس وقت بھی جاری ہے۔اس سانحہ میں 56وکلا سمیت 73افراد جاں بحق جبکہ سو سے ز ائد زخمی ہو ئے ،ایک سال گز رنے کے باوجود 10سے ز ائد وکلا اس وقت بھی ز یر علا ج ہیں ۔

مصنف کے بارے میں