چینی کمپنیاں ابوظہبی میں 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی، حکام

چینی کمپنیاں ابوظہبی میں 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی، حکام

ابوظہبی: ابوظہبی کے حکام نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں ریاست میں 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔

ریاست کے شعبہ پورٹس کے چیف ایگزیکٹو محمد جمعہ الشامیسی نے گذشتہ روز ایک بیان میں بتایا کہ ابوظہبی اور چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کی اوورسیز کارپوریشن اینڈ انویسٹمنٹ کمپنی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت انھیں خلیفہ انڈسٹریل ژون ابوظہبی میں 2.2 مربع کلومیٹر (0.8 مربع میل) رقبہ 50 سالہ معاہدے کے تحت لیز پر دیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں میں ہینرجی تھن فلم پاور گروپ، جیانگ سو فانتائی مائننگ ڈویلپمنٹ گروپ، شوژو جیانگ ہی ووڈ کمپنی، جیانگ سو جنزی انوائرمینٹل ٹیکنالوجی کمپنی اور گوانگ ژینگ گروپ نمایاں ہیں۔

مصنف کے بارے میں