عدالت نے صوبائی وزیر قانون کیخلاف تین ہفتوں میں پیش رفت رپورٹ طلب کر لی

عدالت نے صوبائی وزیر قانون کیخلاف تین ہفتوں میں پیش رفت رپورٹ طلب کر لی

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں صوبائی وزیر قانون اور جیل خانہ جات ضیا الحسن لنجار کے خلاف کرپشن, بدعنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام صوبائی وزیر قانون اور جیل خانہ جات ضیا الحسن لنجار   کی درخواست ضمانت کی سماعت عدالت نے ضیالنجاز  کو نیب کے پاس جاکر بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیتے ہوئے عدالت نے نیب ضیاالحسن لنجار کے خلاف تین ہفتوں میں پیش رفت رپورٹ طلب کر  لی۔

نیب پراسیکیورٹر نے موقف دیا کہ صوبائی وزیر قانون ضیا الحسن لنجار نیب تفتیش میں تعاون نہیں کر  رہے۔ ضیالنجار کے خلاف کرپشن کے سنگین الزامات ہیں۔ضیا لنجار طلب کرنے کے باوجود پیش نہیں ہوتے۔ تفتیش میں تعاون نہ  کرنے پر عدالت نے وزیر قانون سندھ کو جھاڑ   پلا دی۔

 چیف جسٹس نے وزیر قانون سندھ سے مکالمہ کیا   کہ نیب سے تعاون نہیں کریں گے تو ضمانت منسوخ کر  دی جائے گی۔  چیف جسٹس نے کہا کہ آپ عبوری ضمانت پر ہیں ضمانت حاصل کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ تحقیقات میں تعاون نہ کریں۔ آپ نے بیان ریکارڈ نہیں کرایا تو آپ کی عبوری ضمانت ختم کر دی جائے گی۔

عدالت نے ضیالنجاز کو نیب کے پاس جاکر بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیتے ہوئے  نیب سے ضیاالحسن لنجار کے خلاف تین ہفتوں میں پیش رفت رپورٹ طلب کر  لی۔

مصنف کے بارے میں