بنگلہ دیشی سپریم کورٹ کی طرف سے شدت پسند مذہبی رہنما کی سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ‎

بنگلہ دیشی سپریم کورٹ کی طرف سے شدت پسند مذہبی رہنما کی سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ‎

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی اعلیٰ ترین عدالت نے ایک شدت پسند مذہبی رہنما اور اس کے دو ساتھیوں کی سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

حرکت الجہاد الاسلامی نامی کالعدم تنظیم کے سربراہ مفتی عبدالحنان اور اس تنظیم کے دو دیگر کارکنوں کو یہ سزا 2004ء میں ایک برطانوی سفارت کار پر قاتلانہ حملے کے جرم میں سنائی گئی تھی۔ اُس حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بنگلہ دیشی سپریم کورٹ نے یہ سزا برقرار رکھنے کا حکم آج بدھ کے روز ان ملزمان کی طرف سے سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے سنایا۔

مصنف کے بارے میں