دبئی میں ہونے وا لااجلاس پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے انتہائی اہم ثابت ہوگا: کرکٹ ماہرین

دبئی میں ہونے وا لااجلاس پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے انتہائی اہم ثابت ہوگا: کرکٹ ماہرین

دبئی:پاکستان کرکؔٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں تباہ کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ کے بڑے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے ساتھ بدھ کو دبئی میں سر جوڑ کر بیٹھ رہے ہیں جس میں مستقبل کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

مصباح الحق کے مستقبل سمیت نئے کھلاڑیوں کی شمولیت پر بات چیت ہوگی۔ پی سی بی چیئر مین شہریار خان نے پیر کو جنگ کو بتایا کہ میٹنگ دبئی میں طلب کی گئی ہے جس میں مکی آرتھر، انضمام الحق کے علاوہ شہریار خان، نجم سیٹھی اور سبحان احمد شرکت کریں گے۔

امکان ہے کہ بڑوں کی اہم میٹنگ کے دوران قومی ٹیم کی شکست کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔مکی آرتھر اور انضمام الحق کا نکتہ نظر اہم ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں ضرورت پڑنے پر ٹیسٹ کپتان مصباح الحق، ون ڈے کپتان اظہر اعلی اور ٹی ٹوئینٹی کپتان سرفراز احمد کو بھی بلایا جاسکتا ہے۔