15منٹ کا ٹیسٹ، گھر بیٹھے الزائمر کا پتہ لگانا ممکن

15منٹ کا ٹیسٹ، گھر بیٹھے الزائمر کا پتہ لگانا ممکن

نیو یارک : اب صرف 15 منٹ کے ایک ٹیسٹ کے ذریعے گھر بیٹھے ہی دماغی تنزلی یا الزائمر کے امراض کی ابتدائی علامات کی شناخت کی جا سکتی ہے۔ یہ بات امریکہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران ایسا سادہ ٹیسٹ تیار کیا گیا ہے جس کے ذریعے مختلف سوالات کے ذریعے دماغی تنزلی کا سبب بننے والے امراض کی ابتدائی سٹیج پر ہی شناخت ہوسکتی ہے۔

اس ٹیسٹ کوگھر بیٹھے ایک آن لائن فارم ڈاﺅن لوڈ کرکے کیا جا سکتا ہے اور پھر اس کے نتائج کو ڈاکٹرز سے شیئر کرکے ڈیمنشیا یاالزائمر کی نشاندہی کی جاسکتی ہے۔

اس وقت الزائمر کی شناخت کافی مشکل ٹیسٹ کے ذریعے ہی ممکن ہو پاتی ہے تاہم محقق ڈاکٹر ڈوگلس شکیرے کا کہنا ہے کہ اگر ہم دماغی تبدیلیوں کا بہت جلد اندازہ کرلیں تو ہم اس کا علاج بھی آسانی سے کر سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں