وہاڑی ؛ نواحی گاؤں میں گھر میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی ،ایک بچہ جانبحق ،تین بچیاں اور والدہ شدید زخمی

وہاڑی ؛ نواحی گاؤں میں گھر میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی ،ایک بچہ جانبحق ،تین بچیاں اور والدہ شدید زخمی

وہاڑی کے نواحی علاقہ 210/EB میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر عبدالغفار نامی شخص کے گھر میں اچانک شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے گھر میں موجود سونیہ بی بی اور اسکے چار بچے آگ کی لپیٹ میں آگئے اور شدید جھلس گے ،جھلسنے والوں میں سے ایک بچہ حمزہ جانبحق ہوگیا ہے جبکہ تین بچیاں اور انکی والدہ شدید زخمی ہوگئی ہیں ،ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی منتقل کردیا ہے جہاں پر انکا علاج معالجہ جاری ہے