یمن: حکومتی فورسز، باغیوں کے درمیان جھڑپ، 17 افراد ہلاک

 یمن: حکومتی فورسز، باغیوں کے درمیان جھڑپ، 17 افراد ہلاک

صنعاء: یمن کی حکومتی فورسز کے بحیرہ احمر کے ساحل پر باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے کے دوران جھڑپ کے نتیجے میں 6 فوجی اہلکار اور 11 باغی ہلاک ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آبنائے باب المدب سے 30 کلو میٹر شمال میں واقع جس ساحلی ضلع دھوباب پر حکومتی فورسز نے دھاوا بولا، وہ بحیرہ عرب میں داخل ہونے والی یمن کی مصروف آبی گزرگاہ ہے۔دھاوا حکومت کی جانب سے اپنے ہیڈ کوارٹرز سے عدن میں فورسز کی تازہ کمک بھیجے جانے کے بعد بولا گیا۔یمنی حکومت اور سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک نے آبنائے باب المدب کا اکتوبر 2015 میں دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔

تاہم بحیرہ احمر کے تقریبا تمام شمالی ساحلوں پر باغیوں کا قبضہ ہے، جس حوالے سے اتحادی ممالک کا کہنا ہے کہ یہ بین الاقوامی شپنگ کے لیے خطرہ ہے۔ستمبر اور اکتوبر میں 2 امریکی جنگی جہازوں اور متحدہ عرب امارات کے جہاز کو باغیوں کے زیر قبضہ علاقے سے میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یمنی حکومت کی وفادار فورسز کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ فورسز باغیوں کو ان کے ٹھکانوں سے نکالنے میں ناکام رہی تھی اور اس دوران دونوں جانب سے جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق یمن میں مارچ 2015 سے اب تک 7 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں.

مصنف کے بارے میں