نواز شریف ہمارے قائد ہیں وہ جو فیصلہ کریں گے وہ ہمیں منظور ہو گا، شہباز شریف

نواز شریف ہمارے قائد ہیں وہ جو فیصلہ کریں گے وہ ہمیں منظور ہو گا، شہباز شریف

لاہور: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف ہمارے قائد ہیں وہ جو فیصلہ کریں گے وہ ہمیں منظور ہو گا۔ لاہور میں اورنج اور میٹرو ٹرین میں تاخیر کا سبب پی ٹی آئی ہے۔ یہ کرپشن کے الزامات اس لیے لگا رہے ہیں کہ اورنج ٹرین مکمل نہ ہو سکے۔ یہ پنجاب کے عوام سے ان کا حق چھیننا چاہ رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کا مطالبہ وہ کر رہے ہیں جنہوں نے خیبر پختونخواہ کا بیڑہ غرق کر دیا۔ کے پی کے میں ہماری حکومت ہوتی تو پہاڑوں پر بیٹھ کر گپیں نہ لگاتے۔ الزامات لگانے والے کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔ دھرنوں میں قوم کا وقت اور ملک کا پیسہ ضائع کیا گیا۔ زرداری صاحب نے 6  ارب روپیہ انہوں نے اس قوم کا ہڑپ کیا ہے۔ آصف زرداری نے غریب عوام کا پیسہ لوٹا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کڈنی اینڈ ٹرانسپلانٹ سنٹر کے پہلے فیز کو دسمبر میں مکمل کر لیا جائے گا۔ طبی عملے کی بھرتی کر کے ٹریننگ دی جاری ہے۔ اسپتال میں مریضوں کا مفت علاج ہو گا۔ انسٹیٹیوٹ کے لیے امریکا، یورپ اورمشرق وسطی سے ڈاکٹرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔

  

مصنف کے بارے میں