مچل سٹارک نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک ہی میچ میں دو ہیٹرکس کر کے تاریخ رقم کر دی

مچل سٹارک نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک ہی میچ میں دو ہیٹرکس کر کے تاریخ رقم کر دی

سڈنی:  آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک ہی میچ میں دو ہیٹرکس کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

انہوں نے شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ میں نیوساؤتھ ویلز کی نمائندگی کرتے ہوئے ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف چار روزہ میچ کی دونوں اننگز میں شاندار ہیٹرکس کر کے یہ سنگ میل عبور کیا، وہ گزشتہ 40 برسوں بعد ایک ہی فرسٹ کلاس میچ میں دو ہیٹرکس کرنے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے ہیں جبکہ وہ مجموعی طور پر یہ اعزاز پانے والے آسٹریلیا کے تیسرے اور دنیا کے آٹھویں باؤلر ہیں۔

اس سے قبل آخری بار 1978-79ء میں پاکستان کے امین لاخانی نے فرسٹ کلاس میچ میں دو ہیٹرکس کی تھیں۔ سٹارک کے علاوہ رولانڈ جنکنز، امین لاخانی، جمی میتھیوز، کلیری پارکر، جوگندر راؤ، الفریڈ شا اور البرٹ ٹروٹ کو بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کے ایک ہی میچ میں دو ہیٹرکس کرنے کا اعزاز ہے۔

مصنف کے بارے میں