پلے سٹور پر واٹس ایپ کی جعلی ایپ سامنے آگئی

پلے سٹور پر واٹس ایپ کی جعلی ایپ سامنے آگئی

لاہور: سمارٹ فون کے معروف مسینجر واٹس ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے ڈاون لوڈ کرنا محفوظ سمجھا جاتا تھا۔مگر آپ یہ جان کر حیران ہو ں گے کہ گوگل پلے اسٹور پر 'اپ ڈیٹ واٹس ایپ میسنجر' کے نام سے جعلی واٹس ایپ ایپ کو دس لاکھ سے زائد مرتبہ ڈاون لوڈ کیا جاچکا ہے۔
اس بات کا انکشاف ایک ریڈٹ صارف کی جانب سے کیا گیا، جس کے مطابق یہ ایپ تقریباً واٹس ایپ جیسی ہی دکھائی دیتی ہے۔ اس ایپ کو اسی ریڈٹ صارف کی جانب سے فلیگ کیا گیا جس کے بعد اسے ڈیلیٹ کردیا گیا۔ اس جعلی ایپ میں اشتہارات کی بھرمار تھی۔
ٹیک ویب سائٹ میش ایبل کے مطابق اس ایپ کے ڈیویلپرز نے واٹس کے ہی کوڈ کا استعمال کیا اور صرف ایک اسپیس کا اضافہ کردیا جس کے باعث گوگل پلے اسٹور اسے پکڑنے میں ناکام رہا۔
یہ اصلی واٹس ایپ کا کوڈ ہے:


یہ جعلی واٹس ایپ کا کوڈ ہے:


اس واقعے سے ثابت ہوتا ہے کہ گوگل پلے اسٹور سے بھی ایپ ڈاون لوڈ کرنے سے قبل اس کی تحقیق ضروری ہے۔