بھارت میں سوزوکی کی 'سستی ترین گاڑی' متعارف

بھارت میں سوزوکی کی 'سستی ترین گاڑی' متعارف

لاہور: سوزوکی نے اپنی گاڑی سیلیریو کا اپ ڈیٹ ورژن متعارف کرا دیا ہے جو کہ اس کمپنی کی سستی ترین گاڑی بھی قرار دی جا سکتی ہے۔ سوزوکی نے یہ سستی ترین گاڑی بھارت میں فروخت کے لیے پیش کی ہے۔ سوزوکی سیلیریو کے اس ورژن میں اس کا ڈیزائن بہتر کیا گیا ہے جبکہ ٹیکنالوجی کے لحاظ سے بھی یہ اپ ڈیٹ ہے۔

یہ نئی سیلیریو ایل ایکس آئی، وی ایکس آئی اور زی ایکس آئی کے ساتھ 12 مختلف ورژن میں دستیاب ہوگی اور اس کی قیمت 4 لاکھ 15 ہزار بھارتی روپے (چھ لاکھ 68 ہزار پاکستانی روپے) سے شروع ہوتی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ نئی سیلیریو جدید ترین حفاظتی فیچرز سے لیس ہے۔

باہر سے دیکھنے میں اس گاڑی کا ڈیزائن پہلے سے زیادہ مختلف اور اسٹائلش قرار دیا جاسکتا ہے، پاکستان میں دستیاب سوزوکی کی سب سے سستی گاڑی مہران کے مقابلے میں تو بہت بہتر ڈیزائن کی حامل ہے۔ 998 سی سی کی اس گاڑی میں تھری سلینڈر K10B پٹرول انجن دیا گیا ہے جو کہ 67 ہارس پاور کا حامل ہے۔

اسی طرح فائیو اسپیڈ مینوئل دیئے گئے ہیں جبکہ آپشنل اے ایم ٹی یونٹ بھی موجود ہے۔ بھارت میں یہ مختلف ورژن اور فیچرز کے لحاظ سے 4 لاکھ 15 ہزار (چھ لاکھ 68 ہزار پاکستانی روپے) سے پانچ لاکھ 25 ہزار بھارتی روپے (لگ بھگ ساڑھے آٹھ لاکھ پاکستانی روپے) سے رواں ماہ کے آخر میں دستیاب ہو گی۔ مگر کیا یہ پاکستان آئے گی اور اس کی قیمت اتنی ہو گی؟ اس سوال کا جواب تو آنے والے وقت میں معلوم ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں