'دہشت گردی کیخلاف جنگ میں دنیا کو ہماری قربانیوں کا اعتراف کرنا ہو گا'

'دہشت گردی کیخلاف جنگ میں دنیا کو ہماری قربانیوں کا اعتراف کرنا ہو گا'

لاہور: یوم فضائیہ کے موقع پر سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فضائیہ نے دیگر افواج کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور اب انہیں کسی صورت دوبارہ یکجا نہیں ہونے دیں گے۔

ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت ہر قیمت پر کرتی رہے گی اور ہمیں پاکستان کو درپیش چیلنجز کا بخوبی اندازہ ہے۔  پاکستان کی سالمیت، ترقی اور تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔ پاک فضائیہ اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے ہر دم تیار ہے۔

ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ بیرونی طاقتیں اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار ہمیں نہ ٹھہرائیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دنیا کو ہماری قربانیوں کا اعتراف کرنا ہو گا۔

سہیل امان نے کہا کہ عوام اور فوج کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے. شہدا کی بیش بہا قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور فضائیہ کے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں