بوبی دیول کی 4 سال بعد فلموں میں واپسی

بوبی دیول کی 4 سال بعد فلموں میں واپسی

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار بوبی دیول طویل عرصے کے بعد فلموں میں واپس لوٹے گئے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بوبی دیول نے نئی فلم ‘پوسٹربوائز ‘ سے بالی وڈ میں واپسی کی ہے جس میں ان کےساتھ ان کے بھائی اداکار سنی دیول اور اداکار شریاس تلپاڑے بھی کام کررہے ہیں۔’ پوسٹر بوائز ‘ ماضی کی مراٹھی فلم کا ری میک ہے جواداکار شریاس تلپاڑے کی ہی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہے۔
اس سے قبل بوبی دیول 2013 میں بننے والی فلم ‘ یملا پگلا دیوانا۔ ٹو’ میں دکھائی دیئے تھے جس میں ان کےساتھ ان کے والد دھرمیندر اور بھائی سنی دیول بھی نظرآئے تھے۔بوبی دیول کی نئی فلم ‘ پوسٹر بوائز’ اگلے ہفتے ریلیز ہونے والی ہے۔