عائشہ گلالئی اور تحریک انصاف کے ایک دوسرے پر الزامات، خیبر پختونخوا احتساب کمیشن بھی متحرک

 عائشہ گلالئی اور تحریک انصاف کے ایک دوسرے پر الزامات، خیبر پختونخوا احتساب کمیشن بھی متحرک

پشاور: عائشہ گلالئی اور تحریک انصاف کے ایک دوسرے پر الزامات کے بعد خیبر پختونخوا احتساب کمیشن بھی متحرک ہوگیا۔ کمیشن ٹھوس ثبوت ملنے پر عائشہ گلالئی کیخلاف کارروائی کریگی.عائشہ گلالئی اور تحریک انصاف کے رہنماوں کی ایک دوسرے کیخلاف الزامات کی بوچھاڑکے بعد تحریک انصاف کے کارکن عائشہ گلالئی کی مبینہ کرپشن کیخلاف صوبائی احتساب کمیشن کو درخواست دینگے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے منحرف رکن خیبر پختونخوا اسمبلی صوبائی احتساب کمیشن کیخلاف بول پڑے ،کمیشن کی ایک ایم این اے کیخلاف کارروائی سمجھ سے بالاتر ہے۔ صوبائی احتساب کمیشن کے حکام کاکہنا ہے کہ ایم این اے کیخلاف کارروائی ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ، اگر خیبر پختونخوا حکومت کے فنڈز میں عائشہ گلالئی نے کرپشن کی ہو تو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کارروائی کرینگے.

مصنف کے بارے میں