مشن جی ٹی روڈ! نواز شریف کل صبح 9 سے 10 بجے پنجاب ہاوس سے لاہور روانہ ہوں گے

مشن جی ٹی روڈ! نواز شریف کل صبح 9 سے 10 بجے پنجاب ہاوس سے لاہور روانہ ہوں گے

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی  لاہور روانگی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ریلی کا روٹ فائنل کر لیا گیا ہے اور ضلعی انتظامیہ نے بھی ریلی کی اجازت دے دی ہے۔سابق وزیر اعظم صبح 9 سے 10 بجے کے درمیان پنجاب ہاوس سے روانہ ہوں گے۔ ریلی کا پہلا پڑاؤ ڈی چوک میں ہو گا۔ جناح ایونیو سے ہوتی ہوئی زیرو پوائنٹ پہنچے گی اور پھر راولپنڈی میں داخل ہو گی۔ جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد سے ریلی مری روڈ اور پھر ضلع کچہری پہنچے گی اور پھر براستہ جی ٹی روڈ لاہور کا سفر شروع ہو گا۔

اسلام آبا سے ضلع کچہری تک تمام راستوں کو خیر مقدمی بینرز اور نواز شریف کی تصاویر سے سجا دیا گیا ہے۔نواز شریف ریلی کے دوران ڈی چوک، کچہری چوک راولپنڈی، جہلم، گجرات اور گوجرانوالا میں کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ دوسری جانب، ضلعی انتظامیہ نے منظور شدہ روٹ کے مطابق سکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے۔ ریلی کے موقع پر 6 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات ہونگے۔ روٹ کے اردگرد کا علاقہ سیل ہو گا۔ عوام کو ٹریفک کیلئے متبادل راستے دیئے جائیں گے۔ نواز شریف بلٹ پروف گاڑی میں سفر کریں گے۔ سابق وزیر اعظم کو کہا گیا ہے کہ گاڑی کے اندر بیٹھ کر ہی خطاب کریں۔ دوسری جانب گورڈن کالج، روات، گوجر خان سمیت ضلع کے 10 کالجز میں "ہیلی پیڈ" بھی قائم کر دیئے گئے ہیں.

اس موقع پر ٹریفک پولیس راولپنڈی نے شہریوں کی سہولت اور سیکیورٹی کے پیش نظر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے. اس دوران 7 ڈی ایس پیز,18 انسپکٹرز/انچارجز, 396 وارڈن افسران اور 24 جونئیر ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی سرانجام دیں گے.اس موقع پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھا جائے گا.مری روڈ پر ریلی کی وجہ سے فیض آباد سے راولپنڈی مری روڈ کی طرف آنے والی ٹریفک فیض آباد کی بجائے ناکہ کٹاریاں, پنڈورہ چونگی, کیرج فیکٹری, چک مدداور پشاور روڈ سے شہر میں داخلے ہو گی.اسی طرح جہلم روڈ سے آنے والی ٹریفک جو کہ پشاور روڈ کی طرف جانا چاھے کو COD ٹرن سے کانوائے روڈ سے ہوتے ہوئے22 نمبر چوک سے شیر خان چوک سے ہوتے ہوئے قاسم مارکیٹ چوک سے پشاور روڈ جائے گی.جبکہ جہلم روڈ سے آنے والی ٹریفک جو کہ ائیر پورٹ روڈ, صادق آباد یا اسلام آباد کی طرف جانا چاھے کو COD ٹرن سے نذر چوک سے براستہ انیکسی چوک, چوہان چوک اور علی چوک سے گزارہ جائے گااور اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو براستہ کورال ایکسپریس وے سے گزارہ جائے گا.

اسی طرح ائیر پورٹ سے آنے والی ٹریفک کوبراستہ عمار چوک انیکسی چوک سے ڈائیورٹ کر کے COD چوک سیکانوائے روڈ سے 22 نمبر سے شیر خان چوک سے قاسم مارکیٹ چوک سے پشاور روڈ پر ڈائیورٹ کیا جائے گاجبکہ پشاور سے آنے والی ٹریفک کو قاسم مارکیٹ چوک سے براستہ کانوائیروڈ,شیر خان چوک سے 22 نمبر سے COD سے انیکسی چوک سے ائیر پورٹ روڈ ڈائیورٹ کیا جا ئے گا. کل  بوجہ ریلی سیکیورٹی کی وجہ سے مری روڈ پر عام ٹریفک کا داخلہ صبح سے تا اختتام ریلی نہ ہونے کی وجہ سیراول روڈ, سید پور روڈ, مال روڈ, کانوائے روڈ, فورٹ روڈ, ائیر پورٹ روڈاور صادق آباد روڈ پر ٹریفک کا لو ڈ ہو گا جس کی روانی کو بلا تعطل جاری وساری رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے. سی ٹی او یوسف علی شاہد نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں. شہریوں کو مکمل سفری سہولیات فراہم کی جا ئیں گی.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.