بھارتی شہر امریلی میں گائے بھینس کے مقررہ وزن سے زیادہ گوبر کرنے پر پابندی عائد

بھارتی شہر امریلی میں گائے بھینس کے مقررہ وزن سے زیادہ گوبر کرنے پر پابندی عائد

گجرات:جب سے بی جے پی حکومت آئی ہے بھارت کی لگ بھگ تمام ریاستوں میں عجیب و غریب فیصلوں اور اقدامات کی بھرمار روز کا معمول بن گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندرا مودی کے آبائی صوبے گجرات کے کے شہر امریلی کی ضلعی حکومت نے مودی حکومت کی جانب سے صفائی مہم کا حوالہ دیتے ہوئے انتہائی عجیب و غریب حکم نامہ جاری کیا ہ گیا ے جس کے تحت شہر میں ”گاؤ ماتا “گائے اور بھینسوں کے گوبر کرنے پر پابندی لگاتے ہوئے انہیں طے شدہ علاقے میں ”کلو کے حساب سے“طے شدہ مقدار تک ہی گوبر کرنے کی اجازت ہوگی۔

بھارتی نجی چینل ”انڈیا ٹی وی “ کے مطابق امریلی شہر کی مونسپل کارپوریشن نے نریندر مودی سے متاثر ہو کر شہر میں صفائی مہم شروع کی ہے اور اسی مہم کی کامیابی کے لئے ایک عجیب و غریب حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی حدود کی مقرر کردہ حدود میں گائے اور بھینسوں کے گوبر کرنے پر پابندی ہو گی جبکہ طے شدہ علاقے میں بھی یہ بے زبان جانور ”کلو کے حساب “ سے گوبر کرنے کے پابند ہوں گے ،انوکھے حکم نامے کے مطابق اگر کسی جانور نے ”طے شدہ مقدار “ کی خلاف ورزی کی تو اس کے مالک کو گدھے پر بٹھا کر شہر میں گھمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے۔
امریلی میونسپل کارپوریشن کے حکم کے مطابق طے شدہ علاقے میں گائے اور بھینسوں کو 3 کلو تک گوبر کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ ان کے بچھڑوں کے لئے یہ مقدار صرف ایک کلو ہوگی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ گوبر کا وزن کرنے کے لئے ایک خصوصی ٹیم بھی بنائی گئی ہے،طے شدہ علاقوں میں اجازت سے زیادہ گوبر کرنے اور اس سے باہر گندگی پھیلانے پر سخت کارروائی کی بات کہی گئی ہے۔ بلدیہ نے اس معاملے میں تفصیلی قوانین بنانے کے لئے مقامی لوگوں سے تجاویز پیش کرنے کی اپیل کی ہے۔