وکی پیڈیا پر خواتین کی نمائندگی میں اضافے کی مہم

وکی پیڈیا پر خواتین کی نمائندگی میں اضافے کی مہم

لندن : انٹرنیٹ کے معروف ترین انسکائیلو پیڈیا وکی پیڈیا پر جن مشہور لوگوں کے کوائف درج ہیں ان میں خواتین کی تعداد صرف سترہ فیصد ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے نے ہنڈرڈ ویمن کے عنوان سے جو سیریز شروع کی ہے اس کے تحت وکی پیڈیا کے ساتھ مل کر وکی پیڈیا پر موجود اس صنفی تفریق کو کم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس پروگرام کے تحت برطانوی نشریاتی ادارہ آٹھ گھنٹے کی ایک مہم چلا رہا ہے ۔
جس میں وکی پیڈیا پر مردوں اور خواتین کے درمیان موجود اس فرق میں کمی کی جائے گی۔دنیا کے پندرہ ممالک بی بی سی اور وکی پیڈیا کی اس مشترکہ کوشش میں حصہ لے رہے ہیں۔
اس مہم کا مقصد یہ ہے کہ آپ ان خواتین کے نام تجویز کریں جو آپ کے خیال میں وکی پیڈیا پر ہونی چاہئییں اور دنیا کو ان کے کارناموں کو تسلیم کرنا چاہیے۔وکی پیڈیا پر موجود خواتین کے کوائف میں اضافہ کرنے اور نئے ناموں کے اندراج کے لیے بی بی سی نے ایک ویڈیو بھی تیار کی ہے۔