بلائنڈ ورلڈکپ :قومی ٹیم نے آج بھی میدان مار لیا

بلائنڈ ورلڈکپ :قومی ٹیم نے آج بھی میدان مار لیا

نئی دہلی: دوسرے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈکپ میں قومی بلائنڈ ٹیم نے جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنا آٹھواں میچ بھی  جیت لیا۔قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو182 رنز سے شکست دیدی۔کپتان محمد جمیل نے36گیندوں پر 20 چوکوں کی مدد سے بلائنڈ ٹی 20 کی دوسری تیز ترین سنچری بنائی۔ریاست خان 94رنزکے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

ویسٹ انڈیز کی م9 وکٹوں کے نقصان پر191 رنز پر بنا سکی ۔کپتان محمد جمیل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔قومی ٹیم ورلڈکپ میں ابھی تک ناقابل شکست چلی آ رہی ہے۔بنگلور کے کرناٹک سٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر و کپتان محمد جمیل اور ریاست خان بیٹنگ کے لیے آئے تو جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے محمد جمیل نے 36 گیندوں پر20 چوکوں کی مدد سے دوسری تیز ترین سنچری مکمل کی ۔قومی کپتان تین گیندوں سے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ نہ توڑ سکے جنہوں نے 33گیندوں پر ٹی 20 بلائنڈ گرکٹ کی تیز ترین سنچری سکور کر رکھی ہے۔

اس سے قبل بلا ئنڈ ورلڈکپ کا ریکارڈ 364 رنز کا تھا یہ ریکارڈ بھی پاکستان نے 2012ء کے ورلڈٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کے ہی خلاف بنایا تھا۔کپتان محمد جمیل 8ویں اوور میں171 رنز کی مجموعی رنز پر ریٹائرڈہرٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے ۔محمد جمیل کے بعد انیس جاوید ریاست خان کا ساتھ دینے کے لیے آئے مگر وہ بھی کچھ خاص کارکردگی نہ دکھا سکے۔انیس جاوید10ویں اوور کی دوسری گیند پر 198 رنز کے مجموعی رنز پر رن آئوٹ ہو گئے۔انیس جاویدٹیم سکور میں 10رنز کا اضافہ ہی کر سکے۔ان کے آئوٹ ہونے کے بعد عامراشفاق ریاست خان کا ساتھ دینے کے لیے آئے ریاست خان نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور جب 252 رنز پر پہنچایا تو وہ بھی94 رنز پر رن آئوٹ ہو گئے ۔ان کوکینلی وینی نے رن آئوٹ کیا۔

ریاست خان نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے صرف 32 گیندوں پر 94 رنز سکور کیے جس میں9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے لگائے۔ریاست خان کے آئوٹ ہونے کے بعد مطیع اﷲعامر اشفاق کا ساتھ دینے کے لیے آئے مگر اگلی ہی گیند پر عامر اشفاق بھی رن آئوٹ ہو گئے انہوں نے 24 رنز بنائے۔ان کے بعد محسن خان بیٹنگ کے لیے آئے 294 رنز کے مجموعی سکور پرمطیع اﷲ بھی 27 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے ۔ان کے بعد محمد ظفر آئے اور مقررہ اوورز میں محسن خان نے چوکے اور ایک چھکا کی مدد سے 32 جبکہ محمد ظفر نے جارحانہ انداز میں14 گیندوں پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 46 رنز بنائے اوردونوں بیٹسمین مقررہ 20 اوورز تک کھیلتے رہے اور ناٹ آئوٹ گئے۔اس طرح قومی بلائنڈ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 373رنز کاپہاڑ جیسا ہدف دیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے بالنگ کرتے ہوئے میتھرا سنگھ ۔انتھونی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔373 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے ویسٹ انڈیز کے کیون انڈرو اور لیرو اورن اوپننگ کرنے کے لیے آئے مگر قومی بالنگ اٹیک کے سامنے بے بس ہو گئی۔21 کے مجموعی رنزپر کیون انڈررنز لیتے ہوئے رن آئوٹ ہو گئے وہ صرف 9 رنز ہی بنا سکے ان کو ثناء اﷲ خان نے رن آئوٹ کیا۔ان کے بعد کینلی وینی بیٹنگ کے لیے آئے تو 46 رنز کے مجموعی سکور پر ویسٹ انڈیز کو دوسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑ گیا۔چوتھے اوورز کی دوسری گیند پر کینلی13 کے انفرادی سکور پر ساجد نواز کی گیند پر ثناء اﷲ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے ڈینل ڈیبویا59 اور اورن فلپس36 رنز کے ساتھ سب سے نمایاںبیٹسمین رہے۔ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم مقررہ بیس اوورز میں191 رنز بنا سکی۔قومی بلائنڈ ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ میں نا قابلشکست چلی آ رہی ہے۔

قومی بلائنڈٹیم نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔ شاہینوں نے بغیر کوئی میچ ہارے سیمی فائنل میں باآسانی رسائی حاصل کرتے ہوئے فاتح کی ڈبل ہیٹ بنا ئی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم سری لنکا، روایتی حریف بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ اور نیپال اور جنوبی افریقہ،بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کر چکی ہے۔قومی بلائنڈ ٹیم نواںمیچ  کلآسٹریلیا کیخلاف کھیلے گی۔ایونٹ کے سیمی فائنل 10 اور 11 فروری کو ہوں گے جب کہ فیصلہ کن معرکہ 12 فروری کو شیڈول ہے۔

مصنف کے بارے میں