سعودی عرب: خواتین کے ملازمت کرنے کی شرح میں 130 فیصد اضافہ

سعودی عرب: خواتین کے ملازمت کرنے کی شرح میں 130 فیصد اضافہ

ریاض: سعودی عرب میں حیرت انگیز طور پر خواتین کے لیے دستیاب نوکریوں کی تعداد میں 130 فیصد اضافہ ہو گیا۔ خود سعودی حکومت خواتین کے لیے نوکریاں بڑھانے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ سعودی عرب کی وزارت محنت (لیبر) اور سوشل ڈیولپمنٹ کی جانب سے حال ہی میں ماہ مارچ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 4 برس کے دوران خواتین کے پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمت کرنے کی شرح میں 130 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سال 2012 میں 2 لاکھ 15 ہزار خواتین پرائیویٹ سیکٹر میں کام کر رہی تھیں۔ 2016 میں یہ تعداد 4 لاکھ 96 ہزار ہو گئی یعنی اس تعداد میں ہر ماہ 8 ہزار 500 خواتین کا اضافہ ہوا۔

گلف نیوز کے مطابق ریاض میں 2 لاکھ 3 ہزار سے زائد خواتین کو ملازمتوں کی پیشکش ہوئی جو کہ سعودی تاریخ میں خواتین کے لیے ملازمتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے اور مجموعی ملازمتوں کا 41 فیصد ہے۔

سعودی عرب کی وزارت محنت اس بات پر کام کر رہی ہے کہ خواتین ملازمین کی تعداد میں سال 2020 تک اضافہ کر کے مجموعی ملازمتوں میں خواتین کا حصہ 28 فیصد تک کر دیا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں