پاکستان ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ 12 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی

پاکستان ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ 12 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی

کارڈف: پاکستان ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ 12 جون کو سری لنکا کے خلاف کارڈف کے مقام پر کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ڈے ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے میچ اچھی کارکردگی سے جیتنا ہوگا۔ پاکستان کی ٹیم گروپ بی میں ہے اور ایک میچ جیت کر پوائنٹ ٹیبل پر دو پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقہ کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کے ہاتھوں پہلے میچ میں شکست کے بعد، اپنے دوسرے گروپ میچ میں جنوبی افریق کی ٹیم کو 19 رنز سے شکست دیکر دو پوائنٹ حاصل کر رکھے ہیں۔ پروٹیز ٹیم کے بھی دو پوائنٹ ہیں تاہم وہ بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر پاکستان سے ایک درجہ اوپر ہے۔ پروٹیز ٹیم کا آخری میچ بھارت کے خلاف ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 14 جون کو کھیلا جائیگا، دوسرا سیمی فائنل میچ 15 جون کو جبکہ فائنل میچ 18 جون کو کھیلا جائیگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔