واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک اور شاندار فیچر لے آیا

لاہور: مایہ ناز میسنجر واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ”ری کال “ کا شاندار فیچر متعارف کروا دیاجس کی مدد سے آپ غلطی سے بھیجے گئے پیغام کو واپس بھی لے سکتے ہیں۔

اس فیچر کو چند ماہ قبل بیٹا ورجن پر چیک کیا گیا تھا لیکن اب یہ فیچر 2.17.30+ ورجن میں بھی کارآمد ہوگا۔اسے ری کال فیچر کا نام دیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین ایسے پیغامات، تصاویر اور ویڈیو واپس لے سکتے ہیں جو غلطی کو کسی اور کو بھیج دی گئی ہو۔
لیکن اس کے لیے آپ کے پاس بہت مختصر وقت صرف 5 منٹ ہوں گے جس میں آپ اپنے پیغامات کو ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔واٹس ایپ کی جانب سے فیچر کو سامنے لانے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے۔