دہشتگردی سے نبرد آزما خیبرپختونخوا کی بہادر خاتون

دہشتگردی سے نبرد آزما خیبرپختونخوا کی بہادر خاتون

پشاور: محکمہ پولیس میں 24 سال سے فرائض انجام دینے والی انیلہ ناز خیبر پختونخوا کی ان تمام خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں جو عملی زندگی میں مردوں کے شانہ بشانہ ملک کی خدمت کی خواہشمند ہیں۔ سنٹرل پویس آفس میںڈی ایس پی ٹریننگ کے عہدے پر تعینات انیلہ ناز دو عشرے سے خیبر پختونخوا کے اس ماڈل پولیس کا حصہ ہیں جو دہشتگردوں کی ہٹ لسٹ پر ہے۔

انیلہ ناز نہ صرف ہر چیلنج کے سامنے ثابت قدم رہیں بلکہ اپنی محنت اور لگن کے باعث پولیس کا نام روشن کیا۔ انیلہ ناز پولیس کی ملازمت پر فخرم حسوس کرتی ہیں۔ کہتی ہیں کہ علاقائی روایات اور معاشرتی پابندیاں ہر جگہ خواتین کی راہ میں روکاٹ ہیں۔ اس کے باوجود اگر خواتین دوسرے شعبوں میں آگے جا سکتی ہیں تو پولیس میں کیوں نہیں۔

انیلہ ناز کی کاوشوں کے باعث نہ صرف خیبر پختونخوا کی خواتین محکمہ پولیس کا حصہ بن رہی ہیں بلکہ بیشتر اہلکار ریگولر پولیس، ایلیٹ کمانڈوز، بم ڈسپوزل یونٹ، بھاری اور جدید اسلحہ کی تربیت حاصل کر چکی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں