اوباما نے گوانتاناموبے سے خطرناک قیدی رہا کیے، ٹرمپ کا الزام

اوباما نے گوانتاناموبے سے خطرناک قیدی رہا کیے، ٹرمپ کا الزام

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سابق امریکی صدر باراک اوباما کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے گوانتاناموبے کے فوجی حراستی مرکز سے مبینہ ”خطرناک قیدیوں“ کو رہا کر دیا تھا۔ جنھوں نے پھر سے میدانِ جنگ کا رخ کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اس تنصیب کو جاری رکھیں گے۔ قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ بند کریں گے اور ممکنہ طور پر نئے قیدی وہاں بھیجیں گے۔

e15341ea3407e17a141138a09daab551

دوسری جانب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف چھپنے والی میڈیا رپورٹوں کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کو کوئی بحرانی صورت حال درپیش ہے۔ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر یہ بیان تحریر کیا ہے کہ آپ جعلی خبروں کے جھانسے میں نہ آئیں کہ ٹرمپ انتظامیہ کسی بڑی اندرونی رسہ کشی میں الجھی ہوئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا ہم بہترین طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں اور اہم معاملات پر اقدام کر رہے ہیں۔

ace748db53ca23fe9e31b13a4fa4211f

ٹرمپ نے یہ ردِ عمل کئی دِنوں سے امریکہ کے اہم ذرائع ابلاغ پر آنے والی رپورٹوں کے جواب میں دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ مبینہ تنازعات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جن سے خوش اسلوبی سے نبرد آزما نہ ہونے پر وہ عملے سے برہم ہیں۔

ٹرمپ نے ایسی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے بار ہا کہا ہے کہ یہ جعلی خبریںہیں جن میں نامعلوم ذرائع سے منسوب من گھڑت کہانیاں پیش کی گئی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں