پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 4000لٹر سے زائد ناقص دودھ تلف کردیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 4000لٹر سے زائد ناقص دودھ تلف کردیا

لاہور:پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام نے صوبے بھر کے بڑے شہروں خصوصاََ لاہور اور فیصل آباد میں ناقص اور غیر معیاری دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیاہے ۔ گزشتہ روز پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام نےلاہوراورفیصل آباد میں کریک ڈاؤن کر کے 4ہزار390 لٹر ناقص دودھ تلف کردیا۔

ڈائریکٹر آپریشنزپنجاب فوڈ اتھارٹی رافیعہ حیدرکےمطابق فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے سگیاں پل، کاہنہ اور رائے ونڈ روڈ پر69 گاڑیوں کی چیکنگ کر کے1 ہزار710 لٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔

باغبانپورہ میں دودھ کے2سیل پوائنٹس پر چھاپے مارکر 1ہزار680لٹر کیمیکل ملے دودھ کو تلف کیا گیا، ملزمان فرار ہو گئے۔ادھر فیصل آباد میں 14 گاڑیوں کی چیکنگ کر کے 990 لیٹر ناقص دودھ تلف کردیا گیا۔