سی پیک پاکستان کی اقتصادی حالت میں بہتری کا سبب بنے گا ،ایس ایم منیر

سی پیک پاکستان کی اقتصادی حالت میں بہتری کا سبب بنے گا ،ایس ایم منیر

کراچی:  یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) پاکستان کی اقتصادی حالت میں بہتری کا سبب بنے گا، اقتصادی راہداری کے حوالے سے تمام خدشات بے بنیاد ہیں کیونکہ سی پیک نہ صرف چائنا بلکہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کو تیار ہے۔

انہوں نے یو بی جی کے رہنماﺅں مرکزی ترجمان گلزار فیروز،سندھ ریجن کے چیئرمین خالدتواب،پنجاب ریجن کے چیئرمین ایس ایم نصیر،ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، نوراحمدخان،عبدالسمیع خان،شکیل احمدڈھینگڑا اوردیگر رہنماﺅں سے گفتگو کے دوران کہا کہ سی پیک تجارت،برآمدات اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے وسیع موا قع فراہم کریگا، پاکستان سے پھلوں اور سبزیوں کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمدکے تجربات اور ریسرچ سے فائدہ اٹھایا جائے گا اور فیڈریشن کے صدر زبیرطفیل اور دیگر عہدیداربھی اس ضمن میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں اورممبران کومختلف فورم پر آگاہی فراہم کی جارہی ہے، ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے بھی سی پیک کے زیادہ سے زیادہ ثمرات سمیٹنے کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔