خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں موجود تمام مدارس کی رجسٹریشن کا فیصلہ کرلیا

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں موجود تمام مدارس کی رجسٹریشن کا فیصلہ کرلیا

پشاور: خیبرپختونخواحکومت نے صوبے میں موجود تمام مدارس کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیاہے۔ دینی مدارس کے لئے قانون سازی سے متعلق ترامیم اور بل اسمبلی کے سلیکٹ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔  کمیٹی پندرہ دن کے اندر سفارشات پیش کرے گی۔  اجلاس میں سوسائیٹی رجسٹریشن ترمیمی بل بھی سلیکٹ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

صوبائی اسمبلی کااجلاس سپیکراسدقیصر کی صدارت میں منعقد ہواخیبرپختونخوااسمبلی میں سوسائٹیزرجسٹریشن ترمیمی بل کو معاون خصوصی برائے صنعت وتجارت کریم خان نے پیش کیا۔بل کے تحت تما م مدارس سوسائٹیز ایکٹ کے تحت سیکرٹری انڈسٹری وکامرس وفنی تعلیم کے محکموں کے ساتھ اپنی رجسٹریشن کرینگے، تمام مدارس کاسالانہ آڈٹ ہوگااوروہ اپنی رپورٹ رجسٹرارکے ساتھ جمع کرائینگے، اسی طرح تمام مدارس بینک اکاﺅنٹ کھولیں گے اور وہاں پر موجود عطیات کا حساب رکھیں گے۔

اس کے علاوہ مدارس کی عمارت ،طلبہ ،طالبات ،اساتذہ اور دیگرامور سے متعلق کوائف بھی رکھنے لازمی ہونگے، ہر مدرسہ اپنی سالانہ رجسٹریشن کی تجدیدکرائیگااور اس کی فیس جمع کریگا اگرکوئی سالانہ فیس جمع نہیں کریگاتواس کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں