ایم این اے علی رضا عابدی نے ایم کیو ایم کو خیر آباد کہہ دیا

ایم این اے علی رضا عابدی نے ایم کیو ایم کو خیر آباد کہہ دیا

کراچی: متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے قومی اسمبلی کی نشست سمیت پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی قائدین کے درمیان ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران کیا۔علی رضا عابدی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ایم کیو ایم پاکستان چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 250 سے بھی مستعفی ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ سیاست نہیں ہے جس پر میں یقین رکھتا ہوں اور جس کے لیے کھڑا ہوا ہوں۔
خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی نے اگلا انتخاب ایک پارٹی اور ایک منشور کے تحت لڑنے کا اعلان کیا ہے۔