فلم کی تشہیر کیلئے ودیا بالن پاک بھارت سرحد پر جا پہنچیں

فلم کی تشہیر کیلئے ودیا بالن پاک بھارت سرحد پر جا پہنچیں

ممبئی : بالی ووڈ کی ڈرٹی گرل ودیا بالن اپنی آئندہ فلم ’ تمہاری سلو‘ کی تشہیر کیلئے پاک بھارت سرحد پہنچ گئیں ، ادارکارہ نے بھارتی فوجیوں اور خواتین اہلکاروں کے ساتھ وقت گزارا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ودیا بالن گجرات کے شہر بھوج سے 150 کلو میٹر دوری پر واقع پاکستان اور بھارت کے بارڈر پر پہنچیں جہاں انہوں نے نہ صرف بھارتی خواتین اہلکاروں کے ساتھ ’ تمہاری سلو‘ کے گانے ’ہوا ہوائی‘ پر رقص کیابلکہ انہوں نے مرد اہلکاروں کے ساتھ بھی باتیں کیں۔
ودیا بالن کے دورے کے دوران بھارتی خواتین فوجی اہلکاروں نے انہیں صحرائی علاقے کا دورہ بھی کروایا جبکہ علاقے میں شدید گرمی اور دھوپ کے باعث خواتین اہلکاروں نے اداکارہ کو چھتری کے ذریعے سایہ بھی فراہم کیا۔ودیا بالن کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلمی دنیا میں آنے کے لیے بہت محنت کرکے اپنا وزن کم کیا۔انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کئی مرتبہ ان کے بھاری بھر کم وزن کے باعث مسترد کیا گیاجس کے بعد انہوں نے سخت محنت کرکے اپنا وزن کم کیا لیکن ایک بار پھر وہ بھاری بھر کم ہوگئیں ہیں کیوں کہ ان کی جسمانی بناوٹ ہی ایسی ہے۔