امریکا افغانستان میں داعش کی مدد کر رہا ہے، حامد کرزئی کاانکشاف

امریکا افغانستان میں داعش کی مدد کر رہا ہے، حامد کرزئی کاانکشاف

کابل: افغان صدر نےامریکی سازش بے نقاب کی دی،سابق افغان صدرحامد کرزئی نے کہاہے کہ امریکا کے داعش سے رابطے ہیں اور وہ افغانستان میں شدت پسند تنظیم کی مدد کر رہا ہے۔امریکی اڈوں سے غیر فوجی رنگ کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے داعش کو مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

داعش کا افغانستان میں وجود امریکی انٹیلیجنس کی موجودگی میں ہوا جب کہ پہلے افغانستان میں طالبان اور القاعدہ تھے اب سب سے زیادہ داعش ہے، انتہاپسندی کو کس طرح قابو میں کرنا ہے ہمیں اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹریو میں سابق افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکا کے داعش سے رابطے ہیں جس کے زریعے وہ افغانستان میں داعش کی مدد کر رہا ہے۔

امریکا داعش کو اسلحہ اور بارود بھی فراہم کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے ایسی اطلاعات مل رہی ہیں کہ داعش کو امریکی مدد حاصل ہے، امریکی اڈوں سے غیر فوجی رنگ کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے داعش کو مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ داعش کا افغانستان میں وجود امریکی انٹیلیجنس کی موجودگی میں ہوا جب کہ پہلے افغانستان میں طالبان اور القاعدہ تھے اب سب سے زیادہ داعش ہے، انتہاپسندی کو کس طرح قابو میں کرنا ہے ہمیں اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔