بہار میں مسلح افراد کی صحافی پر فائرنگ، حملہ آور گرفتار

بہار میں مسلح افراد کی صحافی پر فائرنگ، حملہ آور گرفتار

پٹنہ: بہار کے ضلع ارول میں مشہور صحافی پنکج مشرا کو گولی مار دی گئی جو اس وقت زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہندی روزنامہ راشٹریہ سہارا کے صحافی پنکج مشرا جب اپنے گاؤں جا رہے تھے اسی وقت باشی علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار 2 لوگوں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 گولیاں ان کی پیٹھ پر لگیں۔

موقع پر موجود مقامی لوگوں نے زخمی حالت میں انھیں پٹنہ میڈیکل کالج میں داخل کرا دیا۔ پولیس دونوں حملہ آوروں کی شناخت کر لی تاہم صرف ایک کی گرفتاری عمل میں آ سکی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں کا نام امبیکا مہتو اور کندن یادو ہے جس میں سے کندن یادو کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ امبیکا مہتو کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں