بڑھتے ہوئے پیٹ سے چھٹکارا پائیں

بڑھتے ہوئے پیٹ سے چھٹکارا پائیں
بڑھتے ہوئے پیٹ سے چھٹکارا پائیں
بڑھتے ہوئے پیٹ سے چھٹکارا پائیں
بڑھتے ہوئے پیٹ سے چھٹکارا پائیں


جدید ٹکنالوجی اور غیر صحت مند طرزِ زندگی میں اضافے نے دنیا بھر میں موٹاپے کی شرح کو بڑھا دیا ہے ۔بڑھتے ہوئے پیٹ سے بہت سے مرد اور خواتین پریشان ہوتے نظر آتے ہیں اس بڑھتے پیٹ کوکم کرنے کا عمل انتہائی مشکل سمجھا جاتا ہے ۔
اکثر و بیشتر لوگ یہ شکایت کرتے ہیں کہ سِلمنگ سسٹم یا ورزشوں سے انسان کے وزن کے اضافی کلوگرام تو کم کیے جا سکتے ہیں تاہم بڑھے ہوئے پیٹ سے چھٹکارہ حاصل کرنے میں مددگار نہیں ہوتی ہیں۔
انسانی پیٹ پر ان چکنائیوں اور چربی کا جمع ہونا صحت کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ ایسے انسان کو کئی مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے جن میں کولسٹرول کی زیادتی ، بلند فشارِ خون ، کمر اور گھٹنوں کا درد اور خون کی شریانوں سے متعلق مسائل شامل ہیں۔

البتہ غذائی ماہرین ایک ایسے جادوئی مشروب کی ہدایت دیتے ہیں جو بڑھے پیٹ کے مسئلے کا بنیادی حل ثابت ہو سکتا ہے ،یہ ٹماٹر اور پودینے کا مشروب ہے۔


سائنسی مطالعوں کے مطابق اس مشروب کے اجزاءتیزی کے ساتھ پیٹ پر جمع چربی سے چھٹکارہ پانے میں مدد دیتے ہیں۔ غذائی ماہرین کے مطابق اس مشروب کے استعمال کے ساتھ صحت بخش غذائی نظام اور ورزش کو اپنا کر قابل ذکر اور اچھا نتیجہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔۔
ٹماٹر کا جوس وٹامن"C" اور انزائم سے بھرپور ہوتا ہے۔ ایک طرف وٹامن"C" انسانی جسم میں چربی کے جلنے کے عمل کو تیز کرتا ہے تو دوسری جانب "لیکوبِن" اینزائم پیٹ کے حصے میں جمع شدہ چکنائی کے خلیوں کو توڑنے پر کام کرتا ہے۔
اجزا
ٹماٹر کا جوس                                                                            آدھا کپ
پودینہ                                                                                             3 سے 4 پتے

استعمال
اس جادوئی مشروب کو تیار کرنے کی ترکیب آدھا کپ ٹماٹر کا جوس ہے جس میں پودینے کے 3 سے 4 پتے ملائے گئے ہوں۔ اس مشروب کو س±وپ کی صورت میں گرم پیا جا سکتا ہے اور مشروب کی صورت میں ٹھنڈا بھی۔ غذائی ماہرین اس مشروب کو 3 ماہ تک روزانہ ناشتے سے قبل پینے کی ہدایت کرتے ہیں۔