سمندری طوفان نے امریکہ میں تباہی مچا دی ٗ 10افراد ہلاک

سمندری طوفان نے امریکہ میں تباہی مچا دی ٗ 10افراد ہلاک

کریبین آئی لینڈ :امریکہ میں ’’ارما‘‘ سمندری طوفان نے کیریبین جزائر میں تباہی مچادی ہے جس کی وجہ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق بحراوقیانوس میں بننے والے تاریخ کے خطرناک ترین طوفان ارما نے کیریبین میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔خوفناک طوفان’’ ارما‘‘ کی وجہ سیسینٹ مارٹن کا جزیرہ کئی فٹ پانی میں ڈوب گیا جس کی وجہ سے نقل و حرکت ناممکن ہوگئی اوریہ فرانسیسی جزیرہ سینٹ مارٹن ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔


ارما طوفان کے باعث متعدد عمارتیں اور مکانات تباہ ہونے سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں، سینٹ مارٹن سمیت متعدد جزیرے مکمل طور پر تباہ اور ناقابل رہائش ہوچکے ہیں۔فرانسیسی حکام نے بتایا کہ سینٹ مارٹن کا ہوائی اڈہ بھی ناقابل استعمال ہوگیا ہے۔ارما سے مچنے والی تباہی کی وجہ سے کیربین جزیرہ باربوڈا بھی ناقابل رہائش قرار دے دیا گیا ہے۔