گوگل ایچ ٹی سی کا سمارٹ فون بزنس خریدنے کیلئے تیار

گوگل ایچ ٹی سی کا سمارٹ فون بزنس خریدنے کیلئے تیار

نیویارک: انٹرنیٹ کی دنیا کے مشہور ترین سرچ انجن ”گوگل “ نے تائیوان کی کمپنی ایچ ٹی سی سے سمارٹ فونز کا کارروبار خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گوگل اور ایچ ٹی سی اس خریداری کے آخری مراحل میں ہیں۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ گوگل اس خریداری کے لیے کتنی رقم ادا کرے گا۔
اس سے پہلے گوگل کا موبائل فون کمپنی چلانے کا تجربہ زیادہ خوشگوار نہیں تھا۔ گوگل نے 2012 میں موٹرولا کو 12.5 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔ 2سال بعد گوگل نے اسے صرف 3ارب ڈالر میں فروخت کر دیا تھا۔ اب تین سال بعد گوگل ایک بار پھر سمارٹ فون مینوفیکچرنگ کے کاروبار میں داخل ہورہا ہے۔ ایچ ٹی سی گوگل کے لیے پکسل فون بناتا رہا ہے۔لگتا ہے کہ اب ایچ ٹی سی کے سمارٹ فون کے کاروبار کو خرید کر گوگل خود ہی مزید جدید فون بنائے گا۔